وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی تھی کہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی جائے۔
سرکاری دفاتر میں غیر حاضری اور تاخیر پر سخت نوٹس، فوری کارروائی کی ہدایت
محسن نقوی کے مطابق وزیراعظم بھی اس بات کے حامی تھے کہ شائقین کو اجازت ملنی چاہیے، اور فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل کے لیے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے باعث پیدا ہونے والے تیل بحران کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان پہلے ہی ملک بھر میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر چکے ہیں۔