Gas Leakage Web ad 1

سرکاری دفاتر میں غیر حاضری اور تاخیر پر سخت نوٹس، فوری کارروائی کی ہدایت

0

ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شبیر میر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی غیر حاضری، تاخیر سے آمد اور قبل از وقت چھٹی سے متعلق عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کمشنر بلتستان اور کمشنر دیامر ڈویژن سے رابطہ کر کے ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری ملازمین کی بروقت حاضری اور دفتری اوقات میں موجودگی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ سائلین کے مسائل فوری حل کرنے اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غفلت یا غیر ذمہ داری کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.