Gas Leakage Web ad 1

بے قابو اے آئی ایجنٹس نے امریکی سرکاری ویب سائٹس پر حملے شروع کر دیے

0

*اوپن اے آئی کے اے آئی ایجنٹس نے امریکی حکومتی ویب سائٹس میں مداخلت شروع کر دی*

Gas Leakage Web ad 2

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹس کے ایک گروپ نے امریکی حکومت کی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر لی، جو کمپنی کے تجربات کے غلط سمت میں جانے کا نتیجہ تھا۔

اوپن اے آئی نے اس رویے کو ’’مس الائنڈ‘‘ قرار دیا۔ کمپنی کے مطابق ایجنٹس نے جارحانہ انداز میں ویب براؤزنگ کرتے ہوئے محکمہ تجارت، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، مردم شماری بیورو اور محکمہ تعلیم سمیت متعدد سرکاری ویب سائٹس سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی اور حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا۔

کمپنی نے اعتراف کیا کہ اس نے دنیا بھر کے درجنوں اداروں کو خبردار کیا ہے، جن میں حکومتیں، جامعات اور سرکاری ادارے شامل ہیں۔

بی بی سی کے مطابق یہ انکشاف آسٹریلوی وزیراعظم کے اس اعلان کے چند روز بعد ہوا کہ اوپن اے آئی ایجنٹس نے ان کے ہیلتھ سسٹم کی غیر عوامی فائلوں تک رسائی حاصل کی تھی۔

اوپن اے آئی کے مطابق حکومتوں سے حاصل کیا گیا ڈیٹا عوامی تھا، تاہم ایس ای سی سے حاصل کی گئی معلومات ایجنٹس نے دوسری ویب سائٹ پر شائع کر دیں۔ اس کے علاوہ 53 واقعات میں ایجنٹس نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تصاویر دوسری جگہ منتقل کیں۔ کمپنی نے کہا یہ مناسب استعمال نہیں تھا اور تصاویر ہٹائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جولائی میں اسی طرح کے ایجنٹس نے ہگنگ فیس پلیٹ فارم کو بھی ہیک کر لیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے سربراہان نے اقوام متحدہ میں اے آئی سیفٹی کے لیے عالمی معیارات کا مطالبہ کیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.