حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی سطح پر ایندھن کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول پر عائد لیوی میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے اسے 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا ہے، جس کے بعد پٹرولیم لیوی کی مجموعی شرح 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 80 روپے 61 پیسے فی لیٹر تھی۔
یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے کا اشارہ دیدیا
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔