وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے لیے آئین میں درج ضروریات پوری ہوئیں تو ایمرجنسی ضرور لگنی چاہیے اور لگے گی بھی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایمرجنسی کے اطلاق کے حوالے سے آئین بالکل واضح ہے۔
وفاق نے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے
صحافی نے سوال کیا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی بات ہو رہی ہے، کیا اس حوالے سے کوئی طریقہ کار زیر غور ہے اور اگر ہے تو وہ کیا ہوگا؟

اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ اگر آئین اس کا تقاضا کرے اور خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے لیے آئین میں درج ضروریات پوری ہوں تو بالکل یہ سب ہوگا اور ایمرجنسی لگے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کا طریقہ کار بالکل واضح ہے، دوبارہ کہوں گا کہ آئین میں جو میکنزم درج ہے، جب وہ اس کا تقاضا کرے گا تو یہ تمام اقدامات کیے جائیں گے۔



