Gas Leakage Web ad 1

علیمہ خان کو جیل میں ملاقات اور میڈیکل سہولیات پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم

0

لاہور: علیمہ خان کو جیل میں روزمرہ استعمال کی اشیاء فراہم کردی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے علیمہ خان کو جیل میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ملاقات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدواروں کی نامزدگی مکمل
اس دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے ہوم سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ درخواست گزار علیمہ خان کو جیل میں روزمرہ استعمال کی اشیاء فراہم کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کو جیل میں بیڈ شیٹ، کمبل، جوتے، 6 سوٹ، کالے رنگ کا بیگ، تولیہ، فیس واش، برش اور شال بھی فراہم کردی گئی ہے۔

عدالت نے وکلا سے جیل میں ملاقات اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.