sui northern 1

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدل دی

ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدل دی

0
Social Wallet protection 2

ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 109 رنز کی ناقابل شکست سنچری بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

sui northern 2

’’میرا دل یہ پکارے‘‘ کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل

شائی ہوپ اب واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے دنیا کی تمام 11 فل ممبر ٹیموں کے علاوہ نیدرلینڈز اور نیپال کے خلاف بھی سنچریاں بنائی ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے مجموعی طور پر 13 مختلف ٹیموں کے خلاف انٹرنیشنل سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
یہ ریکارڈ شائی ہوپ کو سابق ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے سے آگے لے گیا، جو 12 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے تک محدود رہے۔
ان کی یہ کارکردگی نہ صرف انفرادی کامیابی کا ثبوت ہے بلکہ ویسٹ انڈیز کے لیے مضبوط جیت کی بنیاد بھی بنی۔ شائی ہوپ کی یہ سنچری ان کے کیریئر کی یادگار اننگز میں سے ایک بن گئی اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ محنت اور لگن کی ایک بہترین مثال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.