Gas Leakage Web ad 1

4 سال بعد واپسی کرنے والی سعدیہ گل کا شاندار کم بیک، قومی ویمنز اسکواش چیمپئن بن گئیں

0

سابق قومی چیمپئن سعدیہ گل نے 4 سال بعد انٹرنیشنل کورٹ میں واپسی کرتے ہوئے قومی جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ 2025 کا ویمنز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے فائنل میں سندھ کی دامیہ خان کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دی۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ ایونٹ پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں انعامی رقم 8 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔

سعدیہ گل، جو سابق چیمپئن فرحان زمان کی اہلیہ اور ایک بیٹی کی ماں ہیں، نے فائنل کے تینوں گیمز 8-11، 5-12 اور 6-11 سے جیت کر اپنی فٹنس اور مہارت کا زبردست مظاہرہ کیا۔

دیگر کیٹیگریز میں بھی نوجوان ٹیلنٹ نے بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا:

  • بوائز انڈر-15: سندھ کے سیڈ 3 حذیفہ شاہد نے کے پی کے دانش سکندر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔

  • بوائز انڈر-13: سندھ کے راحیل وکٹر نے کے پی کے فہد خان کو 1-3 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

  • بوائز انڈر-9: ابان خان نے محمد بن نسیم کو 1-3 سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی امریکا کے قونصل جنرل اسکاٹ اربوم تھے۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے واپڈا، آرمی اور مختلف صوبوں و محکموں کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جو قومی سطح پر اسکواش کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ٹیلنٹ کی موجودگی کا ثبوت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.