بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں اپنے رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ میں سوشل میڈیا پر اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلمان خان نے کہا کہ کسی کی اے آئی ویڈیو بنانا یا اے آئی کے ذریعے اس کی آواز ڈب کرنا غلط ہے، اے آئی اتنی ترقی کر چکا ہے کہ یہ صورتحال بہت خوفناک اور انتہائی سنجیدہ معاملہ بن گئی ہے۔
اس وقت مذاکرات کی میز پر صرف آبنائے ہرمز کا معاملہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ
انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کوئی بات کی اور کسی نے اے آئی کا استعمال کرکے اس میں تبدیلی کر دی اور کسی کو گالی دلوا دی تو آپ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟ وہ اے آئی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی اس طرح کے مواد کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ نہیں جانتے کہ ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی ہے، وہ شاید اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کہیں کہ سلمان خان وہاں موجود تھے، لیکن جو لوگ حقیقت جانتے ہوئے بھی ایسی ویڈیوز بناتے ہیں، وہ کس قسم کے لوگ ہیں؟
سلمان خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کو جیل بھیج دینا چاہیے۔ جب تک ایک دو افراد جیل نہیں جائیں گے، یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے اور سوشل میڈیا پر سنسرشپ کا نظام بھی ہونا چاہیے۔



