Gas Leakage Web ad 1

پانچ ماہ کی حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد، شوہر کا بیٹی کی پیدائش پر حمل ضائع کرنے کا مطالبہ

0

گوجرانوالہ کے واپڈا ٹاؤن کی رہائشی عروج نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر طیب نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ملنے پر حمل ضائع کرنے کا مطالبہ کیا اور انکار پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق شادی کو تین سال ہوچکے ہیں اور شوہر کی جانب سے شادی کے بعد سے گالم گلوچ اور تشدد کا سلسلہ جاری تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

عروج کے مطابق گزشتہ روز حمل ضائع کرنے سے انکار پر شوہر نے اسے تھپڑ مارے، بالوں سے پکڑ کر بیڈ سے نیچے پھینکا اور فرش پر گرنے کے بعد اس کے پیٹ، کمر اور آنکھوں پر لاتیں ماریں۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پانچ ماہ کی حاملہ ہے اور تشدد کے دوران اپنے پیٹ کو بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق وہ شدید زخمی حالت میں زمین پر پڑی رہی اور والد کے آنے پر بڑی مشکل سے گیٹ کھولا، جس کے بعد والد اسے سول ہسپتال لے گئے۔ عروج کا کہنا ہے کہ تشدد کے نتیجے میں اس کی ناک ٹوٹ گئی ہے جبکہ جسم پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔

عروج نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے شوہر کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی۔ متاثرہ خاتون نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو یہ سکھایا جائے کہ بیٹی کی پیدائش کوئی جرم نہیں بلکہ بیٹی اللہ کی طرف سے رحمت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.