Gas Leakage Web ad 1

اس وقت مذاکرات کی میز پر صرف آبنائے ہرمز کا معاملہ ہے، ایرانی وزیرخارجہ

0

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس وقت مذاکرات کی میز پر صرف آبنائے ہرمز کا معاملہ ہے، جبکہ جوہری پروگرام سے متعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پی ٹی آئی قیادت سےاختلافات کی خبروں پر وضاحت جاری کر دی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران جنگ کے لیے تیار ہے اور سفارتکاری میں بھی اس کے پاس بہت کچھ ہے۔ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ایران کی شرائط واضح ہیں اور ہرمز کھولنے کے لیے سپریم لیڈر کی شرائط پر عملدرآمد ضروری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ چند گھنٹوں میں تہران واپس جائیں گے اور منگل کو امریکی جواب کی امید ہے۔ قطر اور پاکستان کی ثالثی سے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ امریکا کے ساتھ رابطے اب زیادہ سنجیدہ ہوگئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.