Gas Leakage Web ad 1

سانحہ پمز میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات بھی بول پڑیں

0

### شوبز شخصیات کا پمز سانحے پر اظہارِ غم، کارروائی کا مطالبہ

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان میں پمز اسپتال میں **14 نومولود بچوں کی ہلاکت** اور خواتین و بچوں سے متعلق دیگر افسوسناک واقعات پر شوبز شخصیات نے شدید غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر ایک پریشان حال خاندان سے متعلق خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالات انتہائی تشویشناک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور ممکنہ انسانی اسمگلنگ کے خدشے کا بھی اظہار کیا۔

اداکارہ نائمہ خاور نے حالیہ واقعات پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بچوں اور خواتین کو آخر کب تحفظ ملے گا۔ انہوں نے پمز میں اپنے نومولود بچوں کو کھونے والے خاندانوں اور تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی پمز میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔ انہوں نے مبینہ غفلت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رویے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو کھونے کا ناقابل تصور دکھ برداشت کر رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے بھی سوال کیا کہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کیا گیا۔ انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردانہ رویے پر زور دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.