Gas Leakage Web ad 1

عمران ہاشمی سے ملائی جانے والی سحر ہاشمی کا رد عمل سامنے آگیا

0

پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ٹی وی ڈراموں میں گلے ملنے کے مناظر فلمانے پر ہونے والی تنقید پر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اسکرپٹ اور ہدایت کار کی ہدایات کے مطابق کام کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سحر ہاشمی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ **”ظلم”** سے کیا، جبکہ اس سے قبل وہ فیشن اور لائف اسٹائل سے متعلق مواد تخلیق کرتی تھیں۔ بعد ازاں **”من مست ملنگ”، "زنجیریں”** اور **”شیدائی”** جیسے ڈراموں میں کام کے بعد انہیں نمایاں شہرت ملی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بعض مناظر پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں طنزیہ طور پر "پاکستانی عمران ہاشمی” بھی کہا گیا، تاہم ان کے مطابق یہ مناظر کہانی کا حصہ تھے اور انہیں ہدایت کار کے وژن کے مطابق فلمایا گیا۔

سحر ہاشمی نے کہا کہ ہر اداکار اپنے کردار کی ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے، اس لیے کسی ایک فنکار کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ناظرین ایسے مناظر کو پسند نہیں کرتے تو وہ مستقبل میں کام کے انتخاب میں مزید احتیاط کریں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.