پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بادشاہ چارلس سے ملاقات میں دلچسپ گفتگو ہوئی اور بادشاہ نے ان کی رفاعی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے لندن میں بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کی، وہ برطانوی فلاحی ادارے برٹش ایشین ٹرسٹ کی ایک تقریب میں شریک تھیں۔
یہ ادارہ بادشاہ چارلس نے 2007 میں قائم کیا تھا اور مختلف سماجی و فلاحی منصوبوں پر کام کرتا ہے۔
ماہرہ خان نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ بادشاہ چارلس نے ان کی رفاعی خدمات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بادشاہ چارلس نہایت خوش اخلاق اور دلکش شخصیت کے مالک ہیں اور انہوں نے بڑی دلچسپی سے گفتگو کی۔
انھون نے بتایا کہ انہیں خوشگوار حیرت ہوئی کہ بادشاہ چارلس ان کے برٹش ایشین ٹرسٹ کے لیے کیے گئے کام سے بخوبی آگاہ تھے اور اس حوالے سے انہوں نے تفصیلی بات چیت بھی کی۔