Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی: مریم نواز شریف

0

مریم نواز کا لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب، خواتین کے کردار کو سراہا

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ہونہار اور باہمت بیٹیوں کو دیکھ کر خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے، پاس آؤٹ ہونے والی افسران نے 40 ہفتوں کی تربیت مکمل کی ہے۔
امریکا اور ایران کو دوبارہ اسلام آباد معاہدے کی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں: پاکستان
مریم نواز نے کہا کہ ان بچیوں پر اعتماد کرنے والے والدین قابلِ تحسین ہیں، خواتین تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور پنجاب میں خواتین بااختیار بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وردی پہننا ایک بڑی ذمہ داری ہے، فرائض کا احساس ضروری ہے۔ پنجاب میں خواتین کو سکوٹی اسکیم سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ خواتین ٹیکسی چلا کر روزگار بھی حاصل کر رہی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے اور صوبے کی ترقی کو دنیا میں مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور صوبے کو خواتین کے لیے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ خواتین کی پولیس میں بھرتی کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سے براہ راست رابطہ رکھتی ہوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری مستقبل میں اہم ثابت ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا، جہاں پاس آؤٹ ہونے والی افسران نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں موجود شہریوں کو مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر جواب بھی دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.