Gas Leakage Web ad 1

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

0

نورین نیازی کی این سی سی آئی اے مقدمے میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور

Gas Leakage Web ad 2

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
پنجاب میں دریاؤں کی صورتحال بہتر، مون سون بارشوں کا الرٹ جاری
جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے درخواست کی سماعت کی، اس دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر شہریار نے موقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور عبوری ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا ہے، تاہم خدشہ ہے کہ این سی سی آئی اے انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ سماعت کے دوران نورین نیازی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت ایک ہفتے کے لیے منظور کرلی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.