بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسر کے راجن نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 85 سالہ فلم پروڈیوسر کے راجن نے چنئی میں آدیار دریا میں چھلانگ لگائی۔
پولیس کے مطابق کے راجن آدیار پل عبور کرتے ہوئے اپنے ڈرائیور سے گاڑی رکوانے کے بعد اچانک گاڑی سے اترے اور دریا میں کود گئے۔
پاکستان میں سالانہ 4 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر سے مرجاتے ہیں: پرو وی سی ڈاؤ یونیورسٹی
ڈرائیور نے فوری طور پر ریسکیو سروسز کو اطلاع دی جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تلاش کا عمل شروع کیا گیا۔ بعد ازاں ریسکیو حکام نے ان کی لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے راجن نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں تامل فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے فلمیں بنانے کے ساتھ ساتھ کچھ فلموں کی ہدایت کاری بھی کی اور وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز کی ایک ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔
ان کی موت کی خبر کے بعد تامل فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔