Gas Leakage Web ad 1

پاکستان میں سالانہ 4 لاکھ افراد ہائی بلڈ پریشر سے مرجاتے ہیں: پرو وی سی ڈاؤ یونیورسٹی

0

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر پروفیسر جہاں آرا حسن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سالانہ 4 لاکھ افراد بلڈ پریشر کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام عالمی یوم فشار خون کے موقع پر منعقدہ آگاہی سیمینار اور پینل ڈسکشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جہاں آرا حسن نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک ارب 40 کروڑ افراد ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر سال دنیا میں تقریباً 10 ملین افراد بلند فشار خون کے باعث انتقال کر جاتے ہیں، جن میں پاکستان میں یہ تعداد 4 لاکھ ہے۔

ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے: بابر اعظم

انہوں نے کہا کہ بلند فشار خون کئی پیچیدہ بیماریوں کا سبب بنتا ہے جن میں فالج، امراض قلب، گردوں کی بیماریاں اور بینائی میں خرابی شامل ہیں۔

پروفیسر جہاں آرا حسن کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی نے کراچی میں اپنے 100 سے زائد لیب کلیکشن یونٹس کو بنیادی صحت کی سہولیات کے مراکز کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جہاں بلند فشار خون کی مانیٹرنگ اور علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

سیمینار کے دوران مقررین نے بتایا کہ پاکستان میں 33 ملین افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں جن میں سے صرف 12 فیصد کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے جبکہ تقریباً 50 فیصد افراد اپنے مرض سے لاعلم ہیں، مزید یہ کہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.