Gas Leakage Web ad 1

عائشہ عمر نے ان سے منسوب متنازع بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا

0

اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب کیے جانے والے متنازع بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک بیان وائرل ہو رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جو مرد گھروں میں سکون نہیں پاتے، انہیں غیر ازدواجی تعلقات قائم کر لینے چاہئیں۔

اس حوالے سے عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کبھی ایسی سوچ رکھ سکتی ہیں اور نہ ہی ایسا بیان دے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھوکا دہی اور غیر ازدواجی تعلقات ان کے نزدیک مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور یہ ان کی شخصیت اور اقدار کے خلاف ہے۔
اداکارہ نے صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر یا بیان کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کے ذرائع کی تصدیق ضرور کریں اور کسی کی ساکھ متاثر کرنے کیلئے جھوٹی معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ عائشہ عمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.