شاہ رخ نے فلم’میں ہوں نا’ کیلئے آفر کی لیکن فرح خان نے منع کردیا، سیف خان کا انکشاف
بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ہدایتکارہ فرح خان کی جانب سے سپر ہٹ فلم میں کام کرنے سے منع کیے جانے کا انکاشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں اداکار سیف علی خان اپنی فلم ‘کرتاویہ’کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس کیلئے مختلف پروگرامز میں شرکت کر رہے ہیں اور انٹرویوز دے رہے ہیں۔
حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا شاہ رخ خان نے کبھی آپ کو فلم میں کسی کردار کی پیش کش کی؟
جس کا جواب دیتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ جی بلکل شاہ رخ خان نے فلم ‘میں ہوں نا’ میں کام کرنے کی آفر دی تھی اور کہا کہ یہ فلم کا ایک بہت اچھا حصہ ہے۔
اداکار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پھر بعد میں ہدایتکارہ فرح خان نے کال کی اور مجھے منع کردیا۔
واضح رہے فلم ‘میں ہوں نا’ ایک بلاک بسٹر فلم تھی، جو ہدایتکارہ فرح خان نے 2004 میں بنائی تھی، اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ سشمیتا سین، سنیل شیٹی، زید خان اور اداکارہ امرتا راؤ شامل تھے۔