انمول عرف پنکی کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپیاں حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد تفتیشی اداروں نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی نے 17 اپریل 2018 کو کراچی سے اپنا پاسپورٹ حاصل کیا تھا، جو 17 اپریل 2023 کو ایکسپائر ہو چکا تھا۔ اس کے علاوہ خاتون نے اپنا قومی شناختی کارڈ بھی کراچی ہی سے 6 دسمبر 2016 کو بنوایا تھا، جس پر کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشنِ اقبال کا پتہ درج ہے۔
تفتیش میں یہ سنسنی خیز انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ پنکی نے اپنا نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی کوشش بھی کی تھی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی سفری تفصیلات حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جبکہ اس کے اہل خانہ کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے تاکہ معاملے کی مکمل کڑیاں جوڑی جا سکیں۔