Gas Leakage Web ad 1

شہریوں کو ہنی ٹریپ کر کے بلیک میل کرنے والے پولیس اور خواجہ سراؤں سمیت 7 ملزمان گرفتار

0

کوٹ لکھپت میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 پولیس اہلکاروں اور خواجہ سراؤں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں شہریوں کو جھانسہ دے کر لوٹنے والے اپنے ہی 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر شہریوں کو ہراساں کرتے اور ان سے نقدی و قیمتی اشیاء چھیننے میں ملوث ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ قصور کے رہائشی شہری بلال کی مدعیت میں خواجہ سراؤں اور 4 پولیس کانسٹیبلز کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کوٹ لکھپت میں خواجہ سراؤں نے متاثرہ شہری کو ٹریپ کر کے اپنے فلیٹ پر بلایا، جہاں انہوں نے اپنے دیگر ساتھی خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر شہری پر شدید تشدد کیا اور اس سے 40 ہزار روپے نقدی چھین لی۔ تشدد کے بعد ملزمان نے شہری کو واش روم میں بند کر دیا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کے کچھ دیر بعد فلیٹ پر 4 پولیس اہلکار پہنچے، جن کے حوالے خواجہ سراؤں نے شہری کو کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے قانونی کارروائی کا خوف دلا کر شہری کو ڈرایا دھمکایا اور اس سے مزید 11 ہزار روپے نقدی اور شناختی کارڈ کی کاپی چھین لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.