نانا پاٹیکر غصے میں تقریب چھوڑ کر چلے گئے، ویڈیو وائرل

نانا پاٹیکر غصے میں تقریب چھوڑ کر چلے گئے، ویڈیو وائرل

0

سینئر بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر شاہد کپور کی فلم ’او رومیو‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں تاخیر پر ناخوش ہو کر تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ نانا پاٹیکر کی اس اچانک روانگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے تقریب میں موجود شرکاء اور میڈیا کی خاص توجہ حاصل کی۔ ایونٹ میں دیگر مہمان اور فلم کی کاسٹ کو بھی طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈیووس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی صدر ٹرمپ سے سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

ذرائع کے مطابق نانا پاٹیکر تقریب میں ٹریلر لانچ کے ایک گھنٹہ قبل پہنچ چکے تھے، تاہم پروگرام کے آغاز میں مسلسل تاخیر کے باعث وہ مزید انتظار نہیں کر سکے اور خاموشی سے ایونٹ چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔ ان کی روانگی کے بعد تقریب میں موجود افراد حیران اور مبہم حالات کا سامنا کر رہے تھے۔

ہدایتکار وشال بھردواج نے نانا پاٹیکر کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ 27 سال پرانی دوستی ہے، لیکن یہ ان کی پہلی پیشہ ورانہ شراکت داری ہے۔ وشال بھردواج نے مزید کہا کہ نانا پاٹیکر نے اپنے مخصوص انداز میں کہا، ’’مجھے ایک گھنٹہ انتظار کروایا گیا ہے، میں جا رہا ہوں۔‘‘ ان کے اس اقدام پر کسی نے اعتراض نہیں کیا اور یہ ان کی شخصیت کا حصہ سمجھا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.