ابھیشیک بچن نےایشوریا رائے بچن کے لیےکچھ ایسا کر دیا کہ مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی قیاس آرائیوں نے اس وقت دم توڑا جب حال ہی میں جوڑے نے ممبئی میں اپنی بیٹی آرادھیا کے اسکول کی تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کی۔
دلکش اداکارہ ایشوریا اپنے سسر امیتابھ بچن اور شوہر ابھیشیک کے ہمراہ صاحبزادی آرادھیا بچن کے اسکول ‘دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول‘ میں منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئیں۔اسکول کے پروگرام میں شرکت کے دوران اداکارہ ایشوریا کی سسرال والوں کے ہمراہ جاری ہونے والی ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہوگئیں۔ویڈیو میں اہلیہ ایشوریا رائے بچن کے لیے پروٹکٹیو ہونے والے ابھیشیک بچن کا دلکش انداز مداحوں میں دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کا رُخ کرتے ہوئے مداحوں نے طلاق کی قیاس آرائیوں کے درمیان دونوں ستاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر راحت اور خوشی کا اظہار کیا۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘جو لوگ کہتے ہیں ابھیشیک ایشوریا سے محبت نہیں کرتے وہ دیکھیں کہ اداکار اپنی اہلیہ سےکتنا پیار کرتے ہیں‘۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی بالاآخر جوڑے کو ایک ساتھ دیکھنے سے ان کی طلاق کی مسلسل افواہوں اب دم توڑ دیں گی۔