Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

0

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی فوجی دستے بھی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔
صوبائی حکومت مکمل طور پر فعال، گورنر غیر آئینی اجلاس منعقد کر رہے ہیں، سہیل آفریدی
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی دستے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مکہ دفاعی اتحاد نے ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے لیے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پیر کے روز مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عملی پیش رفت کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے لیے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تینوں ممالک کی سلامتی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، جبکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.