بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دے کر سرپرائز دیا۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، جس میں راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا قمر کی جانب آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : امریکی صدر ٹرمپ
راکھی ساونت نے صبا قمر کو گلدستہ پیش کیا اور اس کے بعد بھی ڈانس جاری رکھا، جس پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئیں۔ دونوں اداکاراؤں نے خوشگوار اور بے تکلف انداز میں اس لمحے سے لطف اٹھایا۔
راکھی ساونت نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی، جس کی تصویر صبا قمر نے پھولوں کے ساتھ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی۔
صبا قمر نے راکھی ساونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خوبصورت پھولوں اور دلکش انگوٹھی کے لیے بہت شکریہ، ان کی محبت اور خلوص میرے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔



