گیم چینجر منصوبےبلولائن آٹو میٹڈریل ٹرانزٹ سسٹم پر بڑی پیشرفت
بلو لائن آٹومیٹڈ ریل منصوبے کے تحت پہلا ریل سیٹ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو موصول ہو گیا ہے، جو نورینکو کے زیرِ انتظام ڈیرہ گجراں ڈپو پہنچا دیا گیا ہے۔ حکام نے چارجنگ سسٹم کی تنصیب کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ آٹومیٹڈ ریل ایک بار چارج ہونے پر 400 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
بلو لائن آٹومیٹڈ ریل سسٹم کے لیے فزیبیلیٹی اسٹڈی جاری ہے، جبکہ منصوبے کے تحت کینال روڈ کے دونوں جانب ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک یلو لائن کی تکمیل بھی شامل ہے۔
پنجاب حکومت نے اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 60 سے 80 ارب روپے کے درمیان مقرر کی ہے، اور توقع ہے کہ اس سے روزانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد شہری سفری سہولت حاصل کریں گے۔ حکومت نے منصوبے کو دسمبر 2026 تک مکمل طور پر آپریشنل بنانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔