اسلام آباد(نیوزڈیسک)بشریٰ بی بی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں کتنی ملاقاتیں کیں؟ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست اور بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ 31 جنوری کے بعد کتنی نئی خواتین قیدی اڈیالہ جیل لائی گئیں۔
عدالتی حکم پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
رپورٹ میں جیل انتظامیہ نے بتایا کہ 31 جنوری کے بعد مختلف کیسز میں 141 خواتین ملزمان جیل لائی گئیں۔