خیبر پختونخوا (کے پی) کی 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار 24 ڈاکٹرز دستیاب ہیں، جس کے باعث صوبے میں ہر 5 سے 6 ہزار افراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹر موجود ہے۔

جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 200 سے زائد مختلف نوعیت کے سرکاری طبی مراکز غیر فعال ہیں، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں دستیاب 18 ہزار 432 بستروں کے مقابلے میں 64 ہزار بستروں کی ضرورت ہے۔
پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر پہلی بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے اور صوبے کی 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے محض 8 ہزار 24 ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں، یعنی ہر 5 سے 6 ہزار افراد کے حصے میں ایک ڈاکٹر آتا ہے۔
دوسری جانب مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ میں ترامیم اور اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ کارڈ میں موجود خامیوں کو دور کرکے اس پروگرام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔



