Gas Leakage Web ad 1

ورلڈ بینک نے سندھ میں منصوبوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

0

ورلڈ بینک نے سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ میں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی رقم منظور کی گئی ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: عثمان خان کی شاندار سنچری، پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منظور شدہ رقم کے ذریعے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت سے متعلق منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

اس منصوبے سے سندھ کے تقریباً 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم نصب کیے جائیں گے، جبکہ اس اقدام سے بچوں میں غذائی قلت کے باعث قد کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.