Gas Leakage Web ad 1

ویبھو سوریاونشی نے کم عمر کپتان بن کر تاریخ رقم کردی

0

بھارت کے نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی نے کم عمر ترین ٹی ٹوئنٹی کپتان بن کر تاریخ بنا دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا کے مطابق 15 سال اور 232 دن کی عمر میں کپتان بن کر انہوں نے کروشیا کے زیک ووکسک کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 17 سال اور 311 دن کی عمر میں اپنی قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

ویبھو نے سید مشتاق علی ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بہار کی قیادت کی۔ انڈور میں کھیلے گئے اس میچ میں انہوں نے 12 گیندوں پر 18 رنز بنائے، لیکن ان کی ٹیم کو سوراشٹرا سے شکست ہوئی۔

ان کے والد سنجیو نے کہا کہ ہمیں امید تھی وہ یہ کارنامہ کریں گے، اور امید ہے ایک دن وہ بھارتی ٹیم کی بھی قیادت کریں گے۔

یاد رہے جولائی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کے ساتھ ہی ویبھو بھارت کے کم عمر ترین کرکٹر بنے تھے اور انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا تھا۔ سچن نے 1989 میں 16 سال اور 205 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

ویبھو اس سال آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی سے توجہ کا مرکز بنے تھے۔ انہوں نے راجستھان رائلز کے لیے 776 رنز بنائے، ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں لگائیں اور اورنج کیپ حاصل کی۔

اب تک وہ 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں، جن میں دو نصف سنچریوں کے ساتھ 295 رنز بنا چکے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.