ذرائع کے مطابق وزارت قانون، وزارت پارلیمانی امور اور اٹارنی جنرل نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے آئینی اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نئے صوبوں کے حوالے سے آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ پارلیمانی حمایت حاصل نہ ہونے پر ریفرنڈم کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نیب کارروائیاں تیز، متعدد افراد کو نوٹسز جاری کردیےگئے: ثمر ہارون بلور
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر پارلیمنٹ سے ریفرنڈم کرانے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت نہ کرنے کے باعث یہ معاملہ ریفرنڈم کے لیے پارلیمنٹ میں لے جانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہونے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ نہیں دے سکی۔ اس کے علاوہ ریفرنڈم کی آئینی اور قانونی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا امکان بھی زیر غور ہے۔



