Gas Leakage Web ad 1

نیوزی لینڈ سے بھارت کی عبرتناک شکست، گوتم گمبھیر پھٹ پڑے

0

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اپنی ٹیم کے بیٹرز کی کارکردگی پر کافی پریشان نظر آ رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں بھارت صرف 89 رنز پر ڈھیر ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے دوسرے ون ڈے میں بھی 135 رنز کے تعاقب میں 111 رنز پر 7 وکٹیں گر گئی تھیں۔

گمبھیر کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو نظرانداز کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ صرف ایک میچ کی بات نہیں ہے، پچھلے میچ میں بھی یہی ہوا تھا۔ یہ بلاشبہ ایک بڑی شکست ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں بولرز کو مدد مل رہی ہے، اس لیے بیٹرز کو صرف ذہنی طور پر نہیں بلکہ تکنیکی طور پر بھی تیار رہنا ہوگا۔

ان کے مطابق ان کنڈیشنز میں پہلے 10 اوورز میں 70-80 رنز کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اگر بغیر وکٹ گنوائے 35-40 رنز بن جائیں تو وہ بھی اچھا آغاز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں پہلے 10-15 اوورز بیٹنگ کے لیے سب سے آسان ہوتے ہیں، لیکن یہاں یہی وقت سب سے مشکل ہے۔ امید ہے ٹیم کے تجربے کی وجہ سے آخری میچ میں بہتر پرفارمنس آئے گی۔

بھارت کو سیریز میں ابھی 2-1 کی برتری حاصل ہے اور آخری ون ڈے اتوار کو ماؤنٹ مونگانوئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.