Gas Leakage Web ad 1

سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر شکوک کا اظہار کردیا

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جانب سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے معاملے پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئندہ بھی مزید منظورِ نظر افراد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بھیجا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے کچھ مقاصد تھے اور اس دوران سیاسی امور پر بات کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔
چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت
سلمان اکرم راجہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بہتر گورننس کے لیے چھوٹے صوبے اور انتظامی یونٹس ہونے چاہئیں، تاہم اس کا طریقہ کار یہ نہیں کہ جہاں ووٹ کی عزت نہ ہو وہاں اتنا بڑا فیصلہ کرلیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں ریفرنڈم کے ذریعے صوبے بنانے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پورے نظام میں ووٹ کی حرمت برقرار نہیں تو ریفرنڈم کی حرمت کیسے قائم ہوگی؟

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.