Gas Leakage Web ad 1

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی توہین عدالت کیس میں سزامعطل

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں سزا 7 مئی تک معطل کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بینچ نے حکم جاری کردیا۔

ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او کی سزا بھی 7 مئی تک معطل رہے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سات مئی کو اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے یکم مارچ کو توہین عدالت کیس میں سزائیں سنائی تھیں جس کے خلاف ڈی سی اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او نے انٹرا کورٹ اپیل دائر رکھی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.