*وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا*

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے 28 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔



