Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

0

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی توانائی سلامتی اور ملک میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنا ضروری ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی توانائی فراہمی کے معاہدے بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس اضافہ کردیا
اس موقع پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے اجلاس کو امریکی کمپنیوں کی جانب سے ایل این جی کی فراہمی میں دلچسپی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی ناظم الامور کو ملک کی توانائی ضروریات کے تحفظ کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نیٹلی اے بیکر نے ایندھن کی فراہمی کی صورتحال کو مؤثر انداز میں سنبھالنے پر پاکستان کی تعریف کی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی ضروریات کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اس سلسلے میں پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ملکی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے امریکی مالیاتی اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط کا فروغ پاکستان کی طویل مدتی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے توانائی کے شعبے میں امریکا کے تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.