Gas Leakage Web ad 1

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع

0

لاہور ہائیکورٹ میں علیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تینوں بہنوں کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ نظر بندی میں توسیع 7 اکتوبر تک کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ علیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78 ویں برسی پر صدر، وزیراعظم کا خراج عقیدت
عدالت نے ریمارکس دیے کہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے جاری کیا ہے، تاہم درخواست میں ڈی سی کو فریق نہیں بنایا گیا۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل رانا مدثر عمر نے کہا کہ انہیں علم ہے کہ اس معاملے میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم آڑے آئیں گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ عدالت درخواست میں درج استدعا سے باہر جاکر کوئی حکم جاری نہیں کرسکتی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈی سی لاہور نے علیمہ خانم، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا تھا اور ان کی نظر بندی کی مدت مکمل ہوچکی ہے، تاہم مدت پوری ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ تینوں بہنوں کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ نے ہوم سیکریٹری کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.