Gas Leakage Web ad 1

افسوس ہے جس ملک میں اسکواش کا راج ہوا کرتا تھا، آج اس کے کھلاڑی عالمی سطح پر بہت پیچھے ہیں: جہانگیر خان

0

کراچی: پاکستان کے عظیم اسکواش کھلاڑی اور لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کو کھیل کی بہتری اور ملک میں اسکواش کا شاندار ماضی واپس لانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کراچی میں بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 6 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 10 مرتبہ برٹش اوپن جیتنے والے جہانگیر خان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج عالمی درجہ بندی کے ابتدائی 25 کھلاڑیوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
انگلینڈ کیخلاف جیت، پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا
ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوس ناک صورتحال ہے کہ جس ملک میں کبھی اسکواش کا راج ہوا کرتا تھا، آج اسی ملک کے کھلاڑی عالمی سطح پر اس کھیل میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔

جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش کا ٹیلنٹ موجود ہے اور ملک میں بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹس بھی باقاعدگی سے منعقد ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکلات کے باوجود اسکواش کے لیے اسپانسرز کا سامنے آنا بھی ایک بڑی بات ہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کو چاہیے کہ وہ اکیڈمیز قائم کرے اور کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لیے بہتر مواقع اور راستے فراہم کرے۔

جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر صرف چیف آف ایئر اسٹاف کی میزبانی میں ایک ٹورنامنٹ منعقد کرکے بیٹھ جاتا ہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال کا جائزہ لے اور کھیل کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرے، لیکن افسوس کہ وہاں صرف ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسروں کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔ اس طرزِ عمل کے ساتھ پاکستان اسکواش فیڈریشن آگے نہیں بڑھ سکتی۔

اسکواش لیجنڈ نے کہا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن میں احتساب کا عمل ضروری ہے اور صرف کوچز کو تبدیل کرنے سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ پاکستان میں اسکواش کی ایک شاندار تاریخ ہے، اس لیے عظیم کھلاڑیوں سے مشورے لینے کے ساتھ ساتھ ان کی عملی طور پر کھیل کی بہتری کے لیے شمولیت بھی انتہائی ضروری ہے۔

جہانگیر خان نے مزید کہا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن میں ایسے لوگوں کو آگے لانا ضروری ہے جو اس کھیل کو سمجھتے ہوں اور پاکستان میں اسکواش کے وسیع تر مفاد کے لیے کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.