Gas Leakage Web ad 1

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی کمشنرز کو گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض کر دیے

0

پشاور: خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض کردیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس 1960 کے سیکشن 3، ذیلی سیکشن ایک کے تحت اختیارات منتقل کردیے ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف جیت، پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا
محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلعی پولیس افسر کی جانب سے کیس موصول ہونے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر فوری کارروائی کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 11 اکتوبر کو صوبے میں ایمرجنسی کے اعلان کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد انتظامی تاخیر کو کم کرنا اور امن و امان سے متعلق بروقت اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز تفویض کردہ اختیارات کا استعمال آئین اور قانون کے مطابق کریں اور ان کا کسی بھی صورت میں غلط استعمال نہ ہونے دیں۔ عوام کے امن، تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.