Gas Leakage Web ad 1

پنجاب حکومت کا آئندہ برس صوبے بھر میں بسنت منانےکا فیصلہ

0

پنجاب حکومت کا آئندہ برس صوبے بھر میں بسنت منانے کا فیصلہ

Gas Leakage Web ad 2

لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں پنجاب بھر میں منظم انداز میں بسنت منائی جائے گی۔
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
ذرائع نے بتایا کہ مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینے کے لیے انتظامی منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جبکہ پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بسنت کے تہوار کے انعقاد کے لیے پنجاب حکومت قانون سازی کرے گی، جبکہ پتنگ بازی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور ضوابط کو بھی قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بسنت کے تہوار کے لیے نامزد مقامات اور قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.