نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے وفد کو ون ونڈو سہولت کاری کے نظام اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈچ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک سمیت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔
فرانسیسی عوام تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کی آواز سنی جائے، ایرانی وزیر خارجہ
ملاقات کے دوران جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) کے تحت تجارت کے فروغ اور کاروباری اصلاحات سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیدرلینڈز کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے سے برآمدات، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔



