Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، اچھے نتائج نکلیں گے: وزیراعظم

0

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم بشیر محمود ورک کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے ساتھ بھائیوں جیسے قریبی تعلقات تھے۔ وہ انتہائی شفیق انسان تھے اور سیاست کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ بشیر محمود ورک کے ساتھ ان کے قریبی اور برادرانہ تعلقات تھے۔ وہ پارٹی کے ارکان اور کارکنوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
خیبرپختونخوا کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں ایمرجنسی مجبوری کے تحت نافذ کی گئی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے دونوں وزرائے اعلیٰ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ وہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے، تاہم تعاون کے بجائے آئے روز لانگ مارچ اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تعاون کی پیشکش کی، لیکن سیاسی محاذ آرائی کے باعث معاملات میں مشکلات پیدا ہوئیں۔

وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں کے باعث پورے پاکستان کا نظام مفلوج ہو جاتا ہے۔ گزشتہ سال بھی سب نے تماشا دیکھا تھا اور اس بار بھی مکمل خون ریزی کا منصوبہ تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ماضی کی تاریخ بھیانک ہے اور جماعت نے ہر لحاظ سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کا کہا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران لانگ مارچ کی کال واپس لینے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم آخری وقت میں مسودے کو منظور کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ مذاکراتی کمیٹی نے معاملے کے حل کے لیے رات بھر بیٹھ کر کوششیں کیں، لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی نے اختلافات ختم کرنے اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی، تاہم آخری وقت میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ مسودہ منظور نہیں، جس کے باعث مذاکرات میں پیش رفت نہ ہو سکی۔

شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ اس بار مخالف فریق نے خون ریزی کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس فیصلے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.