Gas Leakage Web ad 1

معدنیات نکالنے کیلئے ہیں، ہم انہیں نکالیں گے اور فروخت بھی کرینگے: گورنر کے پی

0

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی اور معدنی وسائل سے استفادے کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ معدنیات نکالنے کے لیے ہیں، ہم انہیں نکالیں گے اور فروخت بھی کریں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سابق حکومت کے بعض مفرور عناصر سرحد پار بیٹھ کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا کی سابق حکومت کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے۔
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال پر پی ٹی آئی جواب دہ ہے: طارق فضل چودھری
انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردوں کو دوبارہ آباد کیا گیا، جنہوں نے اب پھر ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔ افغانستان سے لوگوں کو لا کر صوبے میں آباد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے لڑیں گے اور پاکستان کے آئین و قانون کو نہ ماننے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بھی بی ایل اے سمیت مختلف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے گورنر راج سے متعلق مؤقف سے اتفاق نہیں کرتے۔ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں گھوم پھر نہیں سکتے اور ان کے مطابق صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، تاہم یہ کہنا درست نہیں کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں نہیں کر رہی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرحد سے متعلق مشکلات موجود ہیں، لیکن وطن کی خاطر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خطاب سے مایوسی ہوئی۔ مولانا کہتے تھے کہ ان کے بغیر نہ کوئی حکومت بن سکتی ہے اور نہ چل سکتی ہے، لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ان کے بغیر بھی خیبرپختونخوا میں حکومت بنی ہے اور چلتی رہے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمٰن سے سوال کیا کہ لکی مروت، ٹانک اور بنوں میں کون سے پہاڑ اور معدنی وسائل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقی اور معدنی وسائل سے استفادے کے لیے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ صوبے کے عوام امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں، اس لیے معدنی وسائل کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔ معدنیات نکالنے کے لیے ہیں، ہم انہیں نکالیں گے اور فروخت بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیاں، پاکستانی کمپنیاں اور خیبرپختونخوا حکومت مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو دعوت دی کہ وہ صوبے میں امن اور خوشحالی کے لیے ان کا ساتھ دیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ترقی کے لیے کام کرنے والوں کے ساتھ چلیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.