Gas Leakage Web ad 1

سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ آج رات پشاور پہنچے گا

0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا 4 اکتوبر کو لکی مروت سے شروع ہونے والا لانگ مارچ آج رات پشاور پہنچے گا، جبکہ لانگ مارچ اس وقت کوہاٹ میں موجود ہے۔
کے پی میں علیحدہ سکیورٹی پالیسی کی کوئی گنجائش نہیں، وفاق کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین سے ملاقاتوں، ان کے علاج اور مقدمات کی سماعت شروع کرنے کے مطالبات کے لیے 4 اکتوبر سے لانگ مارچ شروع کیا ہے۔ لانگ مارچ 4 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت سے شروع ہوا، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی و جنوبی وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ٹانک کے قافلوں نے شامل ہونا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

تاہم سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں نکلنے والا بڑا قافلہ یارک انٹرچینج کی بندش کے باعث واپس چلا گیا اور تاحال لانگ مارچ کا حصہ نہیں بن سکا۔ لانگ مارچ کے شرکا نے پہلی رات کرک میں گزاری، جس کے بعد 5 اکتوبر کو لانگ مارچ کرک سے کوہاٹ کے لیے روانہ ہوا۔

لانگ مارچ آج کوہاٹ کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا کالج چوک پہنچے گا، جہاں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خطاب کریں گے۔ قائدین کے خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکا پشاور کے لیے روانہ ہوں گے اور رات گئے پی ٹی آئی کارکنان اور شرکا پشاور کے مضافاتی علاقے متنی پہنچیں گے۔

7 اکتوبر کو لانگ مارچ پشاور کی مختلف شاہراہوں سے گزرے گا اور رات کو چارسدہ انٹرچینج پہنچے گا، جہاں سے 8 اکتوبر کو صوابی کے لیے روانگی ہوگی۔ صوابی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.