ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، متعدد پاور پلانٹس سسٹم سے نکل گئے جبکہ ہائیڈل پیداوار بھی کم ہوگئی ہے۔

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے اور اس وقت یہ 4 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے۔ متعدد پاور پلانٹس سسٹم سے نکل گئے ہیں جبکہ ہائیڈل پیداوار میں بھی کمی ہوئی ہے۔ شہروں اور دیہات میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے
دوسری جانب لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق شارٹ فال میں اضافے کی وجہ ڈیزل، گیس اور ہائیڈل پاور کی پیداوار میں کمی ہے۔ لیسکو ریجن میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کئی روز تک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



