Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی،چیئرمین سپارکو

0

چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹس کے بجائے اپنی سیٹلائٹس پر انحصار کررہا ہے، جبکہ پاکستان کی پہلی چاند گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

ورلڈ اسپیس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے کہا کہ نوجوانوں کو خلائی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے میں ورلڈ اسپیس ویک اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ حالیہ برسوں میں پاکستان کے خلائی پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
نابالغ بچوں کے نان و نفقہ پر اہم فیصلہ، والدین کی رضامندی سے بھی خرچہ کم یا معاف نہیں ہو سکتا، عدالت
انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ ای ون خلا میں بھیجا، جبکہ جولائی 2025 اور اکتوبر میں مزید دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے۔ پاکستان کے 6 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کررہے ہیں۔

چیئرمین سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹس زراعت، منصوبہ بندی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے معاون ثابت ہورہے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ اور ٹی وی کوریج بڑھانے کے لیے بھی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.