سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کے دوران تازہ ترین آپریشنز میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
تجارتی خسارہ 15.13 فیصد بڑھ کر 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں کیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقوں گورندر اور ماشکیل میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ماشکیل میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔



