Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی اور اسلام آباد میں طاقت کے مراکز ہیں، ایک ملک میں طاقت کے دو مراکز کیسے ہوسکتے ہیں؟ سعد رفیق

0

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں طاقت کے مراکز موجود ہیں، ایک ملک میں طاقت کے دو مراکز کیسے ہوسکتے ہیں؟
ایشین گیمزکرکٹ فائنل؛ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈمیڈل جیت لیا
لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک کو آئین کے بغیر نہیں چلایا جاسکتا، ہم نے خود ملک کو برباد کیا اور سہولت کاریاں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان بھی ان سہولت کاریوں کے برابر کے ذمہ دار ہیں، میں ملکی سیاسی جماعتوں سے بددل اور مایوس ہوچکا ہوں۔

Gas Leakage Web ad 2

سعد رفیق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمارے ساتھ جو کچھ کیا، وہی آج ان کے ساتھ ہورہا ہے، جو ہمارے ساتھ ہوا اس کا کوئی جواز نہیں تھا اور آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہورہا ہے، اس کا بھی کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہربانی کرکے کسی کو غدار بنانے کا کام بند کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے ہی نئی قیادت سامنے آئے گی، چھوٹے صوبے ضرور بننے چاہئیں لیکن اس کے لیے ووٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کو اٹھ کر سیاسی جماعتوں کو جگانا چاہیے، ہم لوگ رومانوی ہیں اور جھوٹے وعدوں میں آجاتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.