Gas Leakage Web ad 1

ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں، ایرانی سفیر

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس حوالے سے ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہناتھا کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کیلئے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ساتھ پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بھی لگائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.